Live Updates

لاہور میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 15امیدوار36 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

منگل 26 جون 2018 19:43

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) لاہور میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 15امیدوار36حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔لاہور میں صوبائی اسمبلی کی کل 30 نشستیں ہیں۔ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ عمران نذیر جبکہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی میں بھی ایک سے زائد حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔

عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ایسے میں لاہور سے صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر مجموعی طورپر9 سو40 سے زائد امیدواروں نے کاغذا ت نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ان میں سے 15امیدوار ایسے بھی ہیں جنہوں نے 36 حلقوں سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ان میں غزالی سلیم بٹ نے دو حلقوں پی پی 144اور پی پی 145سے ، عمران علی گورایا نے دو حلقوں پی پی 145اور پی پی 150سے ، محمد عمران خان نے دوحلقوں پی پی 145اور پی پی 146سے ،چوہدری اختر علی نے تین حلقوں پی پی 148، پی پی 153اور پی پی 154سے ،میاں مرغوب احمد نے دوحلقوں پی پی 150اور پی پی 152سے ، ظفر اقبال نے دوحلقوں پی پی 153اور پی پی 155سے ، خواجہ عمران نذیر نے چار حلقوں پی پی 153پی پی 156,پی پی 166اور پی پی 168سے، خواجہ سعد رفیق نے تین حلقوں ،پی پی 157،پی پی 158اور پی پی 168سے ،ولید اقبال نے تین حلقوں پی پی 157،پی پی 158اور پی پی 163سے محمد شعیب صدیقی نے دوحلقوں پی پی 158اور پی پی 162سے، عبدالعلیم خان نے تین حلقوں پی پی 158پی پی 162اور پی پی 163سے ،کرن علیم خان نے دو حلقوں پی پی 158اور پی پی 162سے، محمد نوازولد شاہ محمد نے دوحلقوں پی پی 164اور پی پی 169سے ،محمد نواز ولد محمد شاہ نے دو حلقوں پی پی 165اور پی پی 170سے جبکہ عبدالصمد خان نے دوحلقوں پی پی 165اور پی پی 168سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ عمران نذیر جبکہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی میں بھی ایک سے زائد حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات