ضلع راولپنڈی کو تعلیمی میدان میں ٹا پ پو ز یشن پر لا نے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جا ئیں،ڈی سی

منگل 26 جون 2018 19:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہانگیر نے ایجو کیشن ڈ یپا ر ٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ را ولپنڈی ضلع کو تعلیمی میدان میں ٹا پ پو ز یشن پر لا نے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جا ئیں، ملکی تر قی و بقا میں تعلیم کی اہمیت ایک مسلم حیثیت ر کھتی ہے اور بلا شبہ جو قو میں اپنا ناطہ تعلیم سے جو ڑ تی ہیں خو شحالی ان کا مقد ر بن جا تی ہے ۔

اس سلسلے میں سب سے اہم ضرورت اساتذہ کی تربیت کی ہے تا کہ انہیں جد ید تقا ضوں سے ہم آ ہنگ کروا یا جا سکے تبھی وہ اپنے طا لب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کر سکتے ہیں۔ ڈ پٹی کمشنر نے چیف ایگز یکٹو آ فیسر ایجو کیشن اتھا ر ٹی قا ضی طا ر ق محمود کو ہدا یت کی کہ ا گلا سیشن شروع ہو نے سے قبل ضلع بھر میں تحصیل وا ئز سکولز کی پر فا منس ما نیٹر کر نے کے بعد ایسے سکول جو مسلسل لو پر فا ر منگ ہیں و ہا ں کے پر نسپل و ہیڈ ما سٹرز /ہیڈ مسٹر یس کو ہیڈ کوا ٹر میں تین یا سات دن کی ٹر یننگ کروا ئی جا ئے اور اس ٹر یننگ سیشن کے دوران انہیں ایل این ڈی (لیٹر یسی اینڈ نیو مر یسی ڈ را ئیو) پر خصو صی تو جہ دی جائے کیو نکہ تعلیی معیارکو بہتر کر نے کا وا حد یہی حل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میںڈ سٹر کٹ ریو یو کمیٹی برا ئے تعلیم کے اجلا س کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن قا ضی طا رق محمود، ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر غلام مصطفی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن اکرم خان، ڈسٹرکٹ افسران ، ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ افسران تعلیم بھی مو جو د تھے۔ڈ سٹر کٹ ما نیٹر نگ آ فیسر نے بریفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ را ولپنڈی کے 1802سکولو ں میں تما م تر سہو لیا ت کی فراہمی کے سا تھ ساتھ وہاں دی جا نے وا لی تعلیم و تر بیت کی خصو صی ما نیٹر نگ بھی کی جا ر ہی ہے ۔

و زیر اعلیٰ روڈ میپ انڈ یکیٹرز کے مطا بق ضلع راولپنڈی نے اپنی کا ر کر دگی کو کا فی بہتر بنایا ہے اور مز ید بہتر ی کے لئے کو شا ں ہیں۔ جس کے لئے سکول ہیڈ ٹیچرز کی ٹریننگ، ڈ ی ایم او آفس میں ما ہا نہ میٹنگ، تمام پرا ئمر ی ٹیچرزکے لئے ایل این ڈ ی ٹر یننگ شامل ہیں ۔ اسکے علا وہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آ فسران کو ہدا یت کی جا تی ہے کہ اسا تذہ حا ضری کو 95فیصد تک یقینی بنا ئیں اور سکولوں کے و ز ٹس جا ری ر کھیں ۔ نیز کچی کے طا لب علموں کے لئے ارلی چا ئلڈ ہوڈ ایجو کیشن کٹس بھی فرا ہم کی جا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :