خوا جہ سرا کمیو نٹی کو شنا ختی کا رڈ کے اجراء کے لئے ہر ممکن سہو لت فرا ہم کی جائے،ڈی سی راولپنڈی

منگل 26 جون 2018 19:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے محکمہ سو شل ویلفیئر اور نادرا عملے کو ہدا یت کی کہ خوا جہ سرا کمیو نٹی کو شنا ختی کا رڈ کی اجراء کے لئے ہر ممکن سہو لت فرا ہم کی جائے،خوا جہ سرا ہما رے معاشرے کاحصہ ہیں اور انہیں با عزت شہر ی کے طور پر ز ند گی کی ہر بنیا دی سہو لت کی فرا ہمی ہمارا مشن ہے جس کا سب سے پہلا مر حلہ انہیں ان کی شنا خت فراہم کر نا ہیان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے خوا جہ سرا کو شنا ختی کا رڈ کے اجرا کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںمحکمہ سو شل و یلفیئر کی جا نب سے راولپنڈی ڈویژن کے ساتھ ساتھ تینوں اضلا ع اٹک، جہلم، چکوال میںضلعی سہو لت مرکز برا ئے خوا جہ سراں قا ئم کر دیا گیا ہے جہاں وہ شنا ختی کا رڈ کے اجراء کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میںہر طرح کی را ہنما ئی و مد دحا صل کر سکتے ہیں تا کہ انہیں کسی د شوا ری کا سا منا نہ کر نا پڑے اور مزید کسی تا خیر کے بغیرشنا ختی کارڈ کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر محمد اسلم میتلا، ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر نبیلہ ملک اور نادرا کے متعلقہ افسران نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :