25 جولائی کا سورج چوہدری نثار کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا،ممبر کینٹ بورڈ

منگل جون 19:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے جلسہ کی کامیابی نے مخالفین کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے،25 جولائی کا سورج چوہدری نثار کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے لیے گھر گھر مہم جاری ہے اور فتح ان کا مقدر ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ جلسے میں حلقے کے عوام نے جوق در جوق شرکت کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔