Live Updates

پی ٹی آ ئی کے امیدوار ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ڈاکٹر نادیہ عزیز

منگل 26 جون 2018 19:45

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک ِ انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آ ئی کے امیدوار ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ آج ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے اور عوام حقیقی نمائندوں کو ایوانوں میں پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک ِ انصا ف کی ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 90ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ محمد نواز شریف کی سیاست کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہوچکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ضلع بھر میں مسیحی برادری کا رجسٹرڈ ووٹ ایک لاکھ کے قریب ہے اورحلقہ این اے 90میں 35ہزار کے لگ بھگ ووٹ رجسٹرڈہے پاکستان کے 70سالہ جمہوری دور میں ہمیشہ سے سرگودہا سے ممبر قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی دیا گیا اور آج ہم پاکستان تحریکِ انصاف سے پُر امید ہیں کہ وہ سرگودہا سے عرفان گل کو ممبرصوبائی اسمبلی کی نشست پر نامزد کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شنیلا روت اور ڈاکٹر نادیہ عزیز نے یقین دہانی کرائی کہ ہم قیادت سے سرگودہا کے لیے ممبر صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر اقلیتی نشست شنیلا روت ، سینٹر ل پنجاب پریزیڈنٹ تحریک ِ انصاف چوہدری محمد اقبال صدیق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 77، چوہدری اظہرملہی ،امیدوار برائے اقلیتی نشست عرفان گل نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات