آر پی او کی زیرِ صدارت اجلاس ، امن و امان ، الیکشن انتظامات کا جائزہ

منگل جون 19:45

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ریجن بھر میں امن وامان کی صورتِ حال او ر الیکشن انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا سلطان احمد چوہدری کی زیرِ صدارت اجلاس منعقدہوا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد زبیر دریشک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسنین حیدر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمیانوالی کرار حسین ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خرم شکور اور ایس ایس پی سپیشل برانچ سرگودہا صادق علی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے ریجنل پولیس آفیسر کو مساجد ، امام بارگاہوں ، اقلیتی عبادتگاہوں گرجا گھروں ، چائنیز سیکورٹی اور حساس تنصیبات کی سیکورٹی کو مزیدبہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں ، انہوںنے جنرل الیکشن 2018ء کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریجن ہذا میں کل 3818پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوگی ، ان کی سیکورٹی کے لیے 4356پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ اضافی نفری کی ڈیمانڈ بھی کی جاسکے گی ۔انہوںنے کہاکہ اپنے اپنے اضلاع میں موجود تمام تر دستیاب وسائل کو برئوے کا ر لاتے ہوئے سیکورٹی انتظامات مکمل کریں اورالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے ۔