عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم زور و شو ر سے جاری

منگل 26 جون 2018 19:47

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) عام انتخابات کے دن جوں جوں قریب آرہے ہیں ویسے ہی امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، امیدوار اپنے سپورٹروں اور ووٹروں کے گھروں اور ڈیروں کا رخ کئے ہوئے ہیں، اسطرح ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے اپنی جماعت کے نامزد امیدواروں کی حمایت کیلئے متعلقہ انتخابی نشان کے رنگ کی ٹوپیاں، پرچم ، جھنڈے اور ٹی شرٹس خرید رہے ہیں، اس کے علاوہ کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماع کے موقع پر اپنے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں سے یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکی جماعت کی رنگ کے سٹیکرز اپنے کپڑوں پر چسپاں کئے جاتے ہیں، شہر میں قائم پرنٹنگ پریس پر سپورٹروں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے پینا فلیکس اور پمفلٹس کی بکنگ کا کام بھی جار ی ہے، شہر میں مختلف جگہوں پر دکانداروں کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے پرچم،سٹیکرز،پمفلٹس اور ٹی شرٹس کے سٹال لگائے گئے ہیں جہاں پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :