جانوروں کو متعدی امراض سے بچانے کیلئے محکمہ کی ٹیمیں حفاظتی ٹیکہ جات لگا رہی ہیں،ڈاکٹر نوید احمد

منگل 26 جون 2018 19:47

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر نوید احمد نیازی نے کہا ہے کہ جانوروں کو متعدی امراض سے بچانے کیلئے محکمہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر حفاظتی ٹیکہ جات لگا رہی ہیں، جن میں بڑے جانوروں کو گل گھوٹو اور بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر سے بچاؤ کے ٹیکے شامل ہیں ، بارشوں کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے مویشی پال حضرات جانوروں کے باڑوں اورشیڈ کی چھتوں کی مرمت کرلیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، جانوروں کو خشک سایہ دار جگہ پر باندھیں، ویٹرنری ہسپتالوں میں ادویات وافر مقدار میں فراہم کر دی گئی ہیں ، مویشی پال حضرات کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں محکمہ کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :