غیر ممنوعہ اشتہاری بورڈز اتارنے کا سلسلہ جاری ہے

منگل 26 جون 2018 19:47

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) قومی انتخابات کیلئے امیدواروں کی طرف سے اپنی تشہرکیلئے لگائے گئے غیر ممنوعہ اشتہاری بورڈز اتارنے کا سلسلہ جاری ہے ، مانیٹرنگ ٹیم نے پی پی 75، پی پی 72 اور پی پی 80 میں کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کئے گئے اشتہاری بورڈ کے سائز سے زیادہ کے بورڈ لگانے پر پچاس سے زائد بورڈز اتار دیئے ہیں، حکومت نے الیکشن کمیشن کے مقرر کر دہ پیمائش سے زیادہ پوسٹر یا بینرز تیار کرنے والے پرنٹنگ پریس مالکان اور پینا فلیکس کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ، تمام امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررکر دہ سائز کے تشہری بورڈز لگائیں بصورت دیگر ان کے تشہری بورڈ اور پرنٹنگ میٹریل اتار کر قبضہ میں لے لیا جائیگا ۔