پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی جانب سے 11 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات کاشتکاروں میں جاری

منگل 26 جون 2018 19:47

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ سالانہ 11 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات کوآپریٹو سوسائٹیز اور ذاتی حیثیت میں کاشتکاروں میں جاری کر رہا ہے، اس امر کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے جاپانی وفد سے ملاقات میں کیا ،جاپانی وفد نے بینک ہیڈ آفس کا دورہ کیا، وفد کو بینک کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، وفد کو بتایا گیا کہ اس وقت بینک کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے پیداواری قرضہ جات، لائیو سٹاک، خواتین، سمال بزنس، گولڈ لون کے علاوہ متعدد سکیموں کے ذریعے قرضہ جات تقسیم کر رہا ہے، انہوں نے وفد کو بتایا کہ بینک کی وصولی ہمیشہ حوصلہ افزاء رہی ہے، بینک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں خاطر خواہ وصولی کر چکا ہے ،وفد نے بینک کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :