Live Updates

آمنہ عمران خان نے ڈی جی ایل ڈی اے کا چارج سنبھال لیا

منگل 26 جون 2018 19:48

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی تعینات ہونے والی ڈا ئریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری فرائض انجام دینا شروع کر د یئے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سینئر افسر آمنہ عمران خان وسیع انتظامی تجربے کی حامل ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران جوائنٹ سیکرٹری ٹو وزیر اعظم پاکستان فائز رہنے کے علاوہ مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں ، پاکستان اور فرانس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کے صدر کی طرف سے نیشنل آرڈر آف میرٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون آمد کے بعد انہوں نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) سمیعہ سلیم ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ ) ذیشان شبیر رانا اور دیگر افسراں سے ان کے متعلقہ شعبوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات