بلوچ قوم کے حقوق کی جدوجہد اولین ترجیح ہے، حاجی میر برکت رند

منگل 26 جون 2018 19:48

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء حاجی میر برکت رند نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے حقوق کا حصول اور عوام کی خوشحالی ہماری جدوجہد کی اولین ترجیحات ہیں، عوام کی خوشحالی کو عملی جامع پہنا کر ان کی تکمیل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بی این پی عوامی کے سینئر رہنماوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت خوش حال ہونگے جب وہ معاشی طور خود کفیل ہونگے اور خود کفیل اس وقت ہونگے جب انہیں باعزت روز گار میسر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ غریب مظلوم ومحکوم عوام کی خدمت کی ہے اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے کیوں کہ ہماری جد وجہد کا مقصد حق داروں کو ان کا حق دینا ہے ،انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی پروگرام کو گھرگھر تک پہنچا کر عوام کو حقیقی صورت حال سے آگاکریںکارکن پارٹی کے لئے سرمایہ حیات ہیں کارکنوں کی پارٹی کیلئے محنت وجد وجہد آکسیجن کا کردار ادا کرتی ہے ،پارٹی کیلئے سیاسی کارکنوں کی کوشش و کاوشیں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، انہوں نے کہا بلوچ قوم کو بی این پی عوامی کی صورت میں ایک مقبول سیاسی پلیٹ فارم میسر ہے جو بلوچ قوم کی مجموعی قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :