کوئٹہ ،ہزارہ ٹائون میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر نوجوان نے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

منگل 26 جون 2018 19:48

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے نوجوان نے خود کشی کرلی،پولیس کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں عباس نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی،پولیس نے مزید اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔