سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش، تمام 17 پاکستانی کھلاڑی اپنی اپنی کیٹگریز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 26 جون 2018 19:59

سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش، تمام 17 پاکستانی کھلاڑی اپنی اپنی ..
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی یاسین خٹک، انس علی، طلحہ بن زبیر، عثمان ندیم انڈر 13، نور زمان، محمد عماد، سید حسنین، محمد اشراب عرفان، طیب رائوف اور محمد حمزہ خان، انڈر 15، خوشحال ریاض، رفیع خان، سبحان احمد، حماد خان انڈر 17، سعد عبداللہ، عباس اور ذیشان زیب انڈر 19 ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ملائیشیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز بوائز انڈر 13 ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی یاسین خٹک نے ملائیشین کھلاڑی دانیال دانش کو 3-0 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، پاکستان کے انس علی نے ملائیشیا کے ایساک کو 3-0 سے ہرایا، طلحہ بن زبیر اور عثمان ندیم کو بائی ملی، اسی طرح بوائز انڈر 15 ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی محمد عماد اور محمد حمزہ خان کو بائی ملی، طیب رائوف نے میزبان ملک کے کھلاڑی کائرن سیون کو 3-0 سے شکست دی، نور زمان نے ملائیشیا کے جرید کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، سید حسنین نے ملائیشیا کے ڈوگلس کو 3-1 سیٹس سے زیر کیا، محمد اشراب عرفان نے ملائیشیا کے عدین شاہدان کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، بوائز انڈر 17 ایونٹ میں سبحان احمد نے ملائیشیا کے عفیق کو 3-1 سیٹس سے شکست دی، حماد خان نے ملائیشیا کے محمد حارتھ کو شکست دی، خوشحال ریاض نے ملائیشیا کے تان تیونگ اور رفیع خان نے ملائیشیا کے ہی ساچن کمار کو شکست فاش سے دوچار کیا، بوائز انڈر 19 ایونٹ میں ذیشان زیب کو بائی ملی جبکہ عباس نے حریف چینی کھلاڑی لی زینان کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :