سابق حکومت میں ہسپتالوں کی حالت ابترہوئی ، ثوبیہ خان

عمران خان کے کزن نوشیروان برکی نے منظور نظر افراد کو اعلیٰ پوسٹوں پر بٹھایا

منگل جون 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی نائب صدر اورامیدوار برائے این ای27ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانچ سالوںمیں خیبر پختونخوا کے ہسپتالوںکی حالت تباہ کر دی ہے خصوصاً صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال پر اپنے من پسند اور نا اہل لوگوں کو بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے ایل آر ایچ کی حالت تمام ہسپتالوں کے مقابلے میں نہایت خراب ہو چکی ہے ہسپتال میں امریکی شہری ڈاکٹر نوشیر وان بر کی نے اپنے منظور نظر افراد کو اعلیٰ پوسٹوں پر بٹھایا اور میر ٹ کو پامال کیا گیا نو شیر وان برکی پشتونوں کی روایات اور صوبے کے حالات و مسائل سے مکمل نابلد ہے ان کے دور میں ہسپتال کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے ہسپتال کی حالت پر نہایت افسوس کیا عمران خان اپنے کزن نوشیر وان برکی کی صفائی دینے کیلئے پریس کانفرنس میں تمام ذمہ داری دوسری پر ڈال دی مگر حقیقت سب کو پتہ ہے کہ ایل آر ایچ کی یہ حالت آج کس کی وجہ سے ہے عوام اس دفعہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو دیںاصل تبدیلی اور ترقی ہم لائیں گے۔