جامعات سے متعلق اعلامیہ قابل مذمت ہے، اول شیر

گورنرنے اپنااعلامیہ واپس نہ لیا تو جلد صوبے میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے

منگل 26 جون 2018 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور اول شیر خان نے کہا ہے کہ گورنر کی جانب سے جامعات کے متعلق اعلامیہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں مختلف سیاسی وغیر سیاسی تنظیمیں طلبہ کی رہنمائی کے لیے کام کرتی ہیں اور مختلف نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں سے ان کو مصروف عمل رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ غیر سرکاری تنظیمیں جامعات میں انتہاپسندی اور ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ناظم کیمپس نے موقف اختیار کیا کہ گورنر اعلامیوں کی بجائے جامعات کے مالی زبوں صورت حال اور خسارے ختم کرنے میں کردار اد اکریں۔ انہوں نے یونیورسٹیز ٹیچرز ایسوی ایشن سے بھی اپیل کی کہ وہ اس بارے میں اپنا موقف واضح کریں کیونکہ گورنر کے مراسلے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اساتذہ کرام ان غیر سرکاری تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ اگر گورنر نے یہ اعلامیہ واپس نہیں اور معافی نہیں مانگی تو ہم پورے صوبے میں بہت جلد احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور گورنر ہائوس کا گھیرائو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :