Live Updates

نائب ناظم عمران سالارزئی کاتیمورجھگڑاکی حمایت کااعلان

منگل 26 جون 2018 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے Pk 73 تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر تیمور جھگڑا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز تیمور جھگڑا نے عمران خان سالارزئی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اس موقع پر تیمور جھگڑا نے عمران خان سالارزئی اور اس کے ساتھ موجود بلدیاتی نمائندوں کے گلے شکوے دور کئے اس موقع پر موجود تمام بلدیاتی نمائندوں نے تیمور جھگڑا کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات