مقبوضہ کشمیر، شہید علی محمد میر کے اہلخانہ گزشتہ 22سال سے انصاف کے منتظر

منگل 26 جون 2018 20:18

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں 22 سال قبل بھارتی فوج کی زیرسرپرستی بندوق برداروں کے ہاتھوںشہید ہونے والے علی محمدمیر کے اہلخانہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وہ گزشتہ 22سال سے انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

علی محمد میر کو بھارتی فوج کے زیر سرپرست بندوق بردارغلام محمد لون عرف پاپا کشتواڑی نے 26جون1996ء کو اغوا کرکے شہیدکیا تھا۔

مقتول کا بیٹے ظہور احمد میرگزشتہ 22سال سے انصاف کے لیے جدوجہد کررہا ہے اورانہوں نے اس معاملے میں عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ظہور کا کہنا ہے کہ ان کے والد علی محمد میر کو جو پیشے سے ایک ٹھیکیدارتھے سرینگر کے علاقے برین نشاط میں اپنے گھر سے اغوا کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے والد کو پاپا کشتواڑی کے آدمیوں نے اسی رات شہید کیا اور لاش کو دریا ئے جہلم میں پھینک دیا۔