مقبوضہ کشمیر ، حاجن میں بھارتی فوجیوں اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، پلوامہ میں 6نوجوان گرفتار

منگل جون 20:18

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں منگل کو بھارتی فوجیوں اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے حاجن کے مرکزی بازار میں دکانوں کی توڑ پھوڑ کی، سامان کو تہس نہس اور دکانداروں پر تشدد کیا جس کے خلاف نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے جواب میں نوجوانوں نے فوجی اہلکاروں پر پتھرائو کیا۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میںشبانہ چھاپوں کے دوران 6نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔۔بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقوں کاکہ پورہ اور سامبورہ میں رات کے دوران کئی گھروں پر چھاپے مارے اور چھ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پلوامہ کے ایس ایس پی محمد اسلم چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ فورسز نے کاکہ پورہ کے علاقے میں تین نوجوان گرفتار کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :