کانسٹیبلان پولیس فورس کی اکائی ہیں انہیں عزت دی جائے،ڈی پی او ہنگو

منگل جون 20:18

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو شہاب علی شاہ نے اپنے دفترکے مختلف برانچزپے آفسر،ریڈر،او ایچ سی،ہیڈکلرک،ایس ار سی اورآرڈبلیو برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے دفتری عملے سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دفتری عملے سے ان کے فرائض اور عرصہ تعیناتی کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ہیڈکلرک کوہدایت جاری کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ دفترمیں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ اچھا اوردوستانہ طرزعمل اپنا کرپولیس کا امیج بہترسے بہتربنانے کی سعی کریں۔

انہوں نے اس بات پربہت زوردیا کہ دفتری عملہ پولیس کانسٹبلان کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیںکیونکہ پولیس کانسٹبلان پولیس فورس کی اکائی ہیں ان کو عزت واحترام دیا جائے۔انہوں نے ایس آرسی برانچ میں ریکارڈ محفوظ جگہ پر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرعمرحیات خان بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے۔ڈی پی او نے او ایچ سی کو دفترمیں تعینات تمام سٹاف اوران کی عرصہ تعیناتی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :