گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے پشاور ہائیکورٹ بارکے وفدکی ملاقات

منگل 26 جون 2018 20:18

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے پشاور ہائیکورٹ بارکے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے پشاورہائی کورٹ بار کے صدر وکیل زمان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں بار کے ایک وفد نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منظورخلیل ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری واجدحسین ایڈوکیٹ اور کابینہ کے دیگراراکین بھی موجود تھے۔ وفد نے گورنر کو وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے اس موقع پر وفد کو مسائل و مشکلات کے حل کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :