ضلعی انتظامیہ ہنگونے مضرصحت اشیائے خوردونوش نذرآتش کردیں

منگل 26 جون 2018 20:18

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ ہنگو نے رمضان المبارک کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء خورددنوش نذرآتش کرکے تلف کر دی ہیں۔اشیاء خوردنوش زائدالمعیاد اور مضر صحت تھے۔ ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے سٹاف کے ہمراہ گزشتہ روزرمضان المبارک کے دوران قبضے میں لی گئی مضرصحت اور زائد المیعاد اشیاء خورنوش سپورٹس گراونڈ میں نذر آتش کرکے تلف کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تلف کئے گئے مضر صحت اور ذائد المیعاد اشیاء خردنوش رمضان المبارک میں مختلف کاروائیوں کے دوران قبضے میں لئے گئے تھے جس کی خریدو فروخت پر دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ہنگو اور ٹل کے مختلف بازاروں میں وقفے وقفے سے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کی قطعی طور پر اجازت نہیں دیں گے جبکہ قوانین پرعملدرآمد نہ کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :