Live Updates

ْشانگلہ میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار ، پارٹی دو گروپوں میں بٹ گئی

منگل 26 جون 2018 20:18

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) شانگلہ میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار ، پارٹی دو گروپوں میں بٹ گئی،تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ پر کارکن نالاں ہوکر پہلے گروپ نے احتجاج کیا ،پارٹی فیصلے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تو دوسرے گروپ نے ڈاکٹر نواز محمود کو ٹکٹ ملنے کی خوشی میں الپوری میں اظہار تشکر ریلی نکالی ،تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے فیصلے پارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی بورڈ کرتے ہیں، ہرپارٹی میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں تاہم کھلے عام الزامات کی بوچھاڑ کرنا پارٹی رہنماؤں کو زیب نہیں دیتے ، شانگلہ این اے 10 کا ٹکٹ کو متنازعہ نہ بنایا جائے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ شانگلہ میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کی دلوں کی آواز ہے ، الپوری میں این اے دس کی ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ریلی اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فیاض شاہپوری اور دیگر کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز الپوری میں پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے پارٹی ٹکٹ متنازعہ بنانے کے لئے احتجاج کیا اور پارلیمانی بورڈ پر امیر مقام سے پیسے لینے کا الزام لگایا جوکہ بلکل جھوٹ ہے ہم عمران خان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پارلیمانی بورڈ کے خلاف بولنے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات