پنجاب بھرمیں 875ٹریفک حادثات،04 ا فراد جاںبحق،993زخمی

منگل 26 جون 2018 20:20

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی875 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں590 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں399 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 04 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 428 ڈرائیوز، 20کم عمرڈرائیورز، 441 مسافر اور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت251 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد92حادثات میں105متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 74حادثات میں87 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل993 متاثرین میں780مرد اور213 خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں159فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور532 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ302 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں669 موٹر سائیکلز، 140آٹو رکشے، 83موٹر کاریں،50 وین،16مسافربسیں، 35 ٹرک اور 99 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔