ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ جمعرات کو عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے

منگل 26 جون 2018 20:20

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ جمعرات 28جون کو عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ انفرادی نوعیت کے معاملات متعلقہ محکموں کو ریفر کیے جائیں گے،عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو،سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عرفان بیگ نے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے عوامی تعاون ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن سے متعلق تمام شکایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یے کہ نیب کرپشن کے تدارک کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ ملکر تندہی سے کام کر رہا ہے، بدعنوانی کاتدارک اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔ عوام کا کرپشن سے نفرت اور اسکے خاتمے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ملکی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :