اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اقبال کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد جان بادینی نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

منگل 26 جون 2018 20:22

چاغی۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء)اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اقبال کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد جان بادینی نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

دونوں افسران نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفاتر کی عملے اور مختلف طبقہ فکر کے افراد سے ملاقاتیں بھی کیں جنہوںنے انھیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اے سی دالبندین اور اے سی تفتان نے باقاعدہ خدمات کی انجام دہی شروع کردی۔