ووٹ محض ایک پرچی کا نام نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے ، ملک نعیم خان بازئی

منگل 26 جون 2018 20:22

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 24کوئٹہ ون سے نامزدامیدوار ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ووٹ محض ایک پرچی کا نام نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے اس لیے شہری 25جولائی کو لالٹین کے نشان پر مہر لگار کر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں،عدم تشدد کا فلسفہ ہی ہماری سیاست کا محور ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے موقع پر مختلف مقاما تپر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر نوجوانون کو گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ آزمائے ہوئے سیاستدان اب ایک بار پھر پارٹیاں تبدیل کرکے الیکشن میں عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشیش کررہے ہیںمگر عوام باشعور ہے اور انہیں سبز باغ دکھانے کا وقت گزر گیا اور اب صرف عوام کا رکردگی اور نظریات کی بنیاد پر اپنے قیمتی ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کے حق میں کاسٹ کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :