جی سی یومیں ڈے کیئر سنٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

منگل 26 جون 2018 20:22

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںاساتذہ اور سٹاف کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر کا 1کڑور 12 لاکھ روپے کی رقم سے تعمیر کا آغاز ہوگیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ نے ڈے کیئر سنٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر رجسٹرار صبور احمد خان ،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمینٹ سیل ارم سہیل اور کیمپس انجینئر شاہد ابرو بھی موجود تھے، وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد موجود ہے اور ان کے چھوٹے بچوں کیلئے یونیورسٹی میں ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر نا گزیر تھی، اس لئے یونیورسٹی اپنے فنڈ سے اس سنٹر کو تعمیر کر رہی ہے، تا کہ اساتذہ اور سٹاف ممبران کو سہولت مل سکے، اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمینٹ سیل ارم سہیل نے بتایا کہ یونیورسٹی گیسٹ ہائوس میں عارضی ڈے کیئر سنٹر چلا رہی ہے لیکن ایک مکمل سہولیات کا حامل ڈے کیر سنٹر یونیورسٹی کی فی میل اساتذہ اور سٹاف ممبران کی اہم ڈیمانڈ تھی، ا س موقع پر کیمپس انجینئر شاہد ابرو نے ڈے کیئر سنٹر میں موجود سہولیات کی متعلق بھی بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :