تعلیمی بورڈ میں امتحانی معاملات کو احسن طریقے سے نمٹایا جارہا ہے،چیئرمین پروفیسر محمد اسماعیل

منگل 26 جون 2018 20:22

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر ِ اہتما م ہر سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 8لاکھ سے زائد طالب ِ علم امتحانات میں شریک ہوتے ہیں ،اس حوالے سے لاہور بورڈ نے امتحانی پرچوں کی مارکنگ اور امتحانی نتائج کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا ہے تا کہ طالب علموں کے امتحانی سفر میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے، یہ بات لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے یہاں جاری ایک بیان میں بتائی، انہوں نے بتایا کہ امتحانی نظام کی شفافیت اور معروضیت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ امتحانی عمل کی کوالٹی متاثر نہ ہونے پائے، انہوں نے بتایا کہ لاہور تعلیمی بورڈ اپنے پھیلائو اور حجم کے اعتبار سے صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے جو ہر سال لاکھوں طالبِ علموں کا امتحان لیتا ہے، اسکے ساتھ ساتھ امتحانی نتائج کی تیاری اور بروقت انائونسمنٹ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، چیئرمین نے بتایا کہ امتحانی پرچوں کی مارکنگ کیلئے ایک جامع طریقہ کار اپنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ امتحانی پرچہ جات چیک کرنے والوں کو معاوضہ بروقت ادا کیا جاتا ہے ،اسکے علاوہ بورڈ کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :