پی پی147 سے اٴْمیدوارمجتبیٰ شجاع الرحمن نے محفل میلاد سے انتخابی مہم کاآغاز کردیا

منگل جون 20:23

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) شمالی لاہور پی پی147سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے سابق لارڈ میئر لاہور میاں شجاع الرحمن کی رہائش گاہ میں منعقدہ محفل میلادسے انتخابی مہم کاآغاز کردیا،اس دوران عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا،اس میں پی پی147کے تمام چیئرمین وائس چیئرمین،کونسلرز،خواتین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، میلاد ﷺسے انتخابی مہم کے آغاز پر سراہا گیا،محفل میلاد ﷺ کے اختتام پر امیدوار رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے الیکشن میں کامیابی اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی ۔