مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

نئی جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ نظریاتی رکھے جانے کا امکان

منگل جون 20:23

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، نئی جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ نظریاتی رکھے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں انہوں نے جماعت کی تشکیل اور شمولیت کے حوالے سے مختلف علاقوں سے ہم خیال رہنماؤں سے رابطہ بھی کیا ہے، زعیم قادری (ن) لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ایک انٹرویو میں زعیم قادری نے کہا تھا کہ (ن) لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے، کسی کو نہیں پتہ کہ (ن) لیگ میں کیا ہو رہا ہی انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالغفور اندر کے آدمی تھے، انہیں زیادہ معلوم ہے، انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں 2007ء سے سوالات اٹھا رہا تھا جس پر مجھے پارٹی میں ناپسند کیا جانے لگا، (ن) لیگ نے مجھے دو ٹکٹ دیئے جو میں نے واپس کر دیئے۔