پیپلز پارٹی کا حلقہ این اے 246 کراچی کیلئے انتخابی مہم کمیٹی کے اضافی ارکان کا اعلان

منگل جون 20:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کراچی کی انتخابی مہم کمیٹی کیلئے اضافی اراکین کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انتخابی مہم کمیٹی کے اضافی اراکین میں ارم بلوچ، اسلم سمون، سلمان مندہارا، ملا در محمد، انور آدم خان، امیر خان چانڈیو، ملک مشتاق، نور محمد ہنگرورو، نثار بلوچ، ملا نعیم، یوسف ناز اور دیگر شامل ہیں۔ اس حلقہ سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابی مہم کمیٹی کے کنوینئر سابق رکن قومی اسمبلی نیبل گبول ہیں تاکہ مؤثر انداز میں انتخابی مہم چلائی جا سکے۔