فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تمام علاقائی دفاتر ٹیکسوں کی وصولی کیلئے جمعہ کو رات 8 بجے ، 30 جون ہفتہ کو رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

منگل 26 جون 2018 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تمام علاقائی دفاتر (فیلڈ فارمیشنیں) ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کیلئے 29 جون 2018ء بروز جمعہ کو رات 8 بجے تک اور 30 جون 2018ء بروز ہفتہ کو رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف کولیکٹرز کسٹمز اپنی متعلقہ علاقائی حدود میں واقع سٹیٹ بنک آف پاکستان، نیشنل بنک آف پاکستان اور دیگر شیڈولڈ بینکوں کی برانچوں سے قریبی رابط رکھیں گے تاکہ ان برانچوں میں جمع شدہ ٹیکس اسی روز سٹیٹ بنک آف پاکستان کے متعلقہ دفاتر میں منتقل کرکے اس کی وصولی کو ماہ جون 2018ء میں جمع شدہ محصولات میں میں شامل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :