کینٹ کے علاقوں میں بلاتفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے،ملک ابرار احمد

منگل 26 جون 2018 20:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ این ای61سے امیدوار ملک ابرارنے کہا ہے کہ راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں بلاتفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مجھ سے پہلے بھی اس حلقے میں عوامی نمائندے گزرے ہیں مگر آج اتنے کسی نے کام نہیں کرائے جتنے مسلم لیگ ن کی اس حکومت کے دوران میں نے کرائے ہیں کوئی محلہ،گلی،سڑک،چوک چوراہا ایسا نہیں جہاں ترقیاتی کام نہ ہوئے ہوں ،سڑکوں،گلیوں کی پختگی،سیوریج لائنیں، پانی کی فراہمی کی لائنیں،سکولوں،کالجوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن،ڈسپنسریوں کی تعمیر ،کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت لاتعداد منصوبے ہماری کارکردگی اور حلقے میں عوام کی کی گئی خدمت کا منہ بولتا ہیں پوری امید ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں اور25جولائی کو ٹھپے صرف اورصرف شیر کے نشان پر ہی لگیں گے،شیر کا نشان جیت کا نشان ہے اورشیر کی جیت عوام کی جیت ،ملک کی تعمیر وترقی کی جیت اور میاں نوازشریف اورشہبازشریف کے وژن کی جیت ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈنمبر4عزیز آباد میں واقع امن حویلی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے امیدوار حلقہ پی پی14 اسامہ چوہدری، ممبر کینٹ بورڈ وارڈ4 رشیداحمدخان، چوہدری شبیر احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں راجہ ربنواز،محمد لطیف زاہد،چوہدری ساجد محمود،چوہدری شکیل احمد،صوفی مجید ،غلام سرور،جمیل جنجوعہ،محمد داور،ظفراحمد،طاہرمحمود،حاجی اختر،ملک اخلاق،ملک خرم،حاجی طارق،چوہدری ناصرجاوید،چوہدری عاصم پرویز،عابد خان،توصیف خان،شاہد خان،چوہدری ظفراقبال ،چوہدری لال خان،ذیشان زاہد ودیگر بھی شریک تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسامہ چوہدری نے کہا کہ کینٹ کا علاقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے بلدیاتی الیکشن کی طرح اس بار بھی کینٹ سے مسلم لیگ ن کلین سوئیپ کریگی،ممبر کینٹ بورڈ رشیداحمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے دن رات عوام کی خدمت کیلئے پہلے بھی کھلے تھے اوراب بھی کھلے ہیں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے انشاء اللہ الیکشن میں ملک ابراراور اسامہ چوہدری کو کینٹ کے عوام ووٹ دیکربھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔