کرپشن اور ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،چیف ٹریفک آفیسر

منگل 26 جون 2018 20:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں ٹریفک پولیس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اور ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہمارا اولین فرض آن گرائونڈ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے انہو ںنے کہا کہ روڈ یوزرز کے ساتھ اچھے اخلاق اور عزت و احترام کے ساتھ مخاطب ہوا جائے کیونکہ رویے پولیس میں اہمیت رکھتے ہیں انہوںنے کہا کہ شہرمیں فرینڈلی پولیسنگ کے تحت تمام افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں اور اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کر کے شہریوں کے لئے بہتر کام کر کے انہیں سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہاکہ آپ کو کوئی بھی مسلہ درپیش ہو تو آپ براہ راست میرے نوٹس میں دیں انہوںنے کہا کہ بروقت ڈیوٹی پر آئیں اگر ٹریفک پولیس ڈیوٹی پر موجود ہو گی تو کوئی وجہ نہیں کہ ٹریفک بلاک کی شکایت ملے آپ کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے لیکن مجھے روڈ پر بہتری نظر آنی چاہیے میر ی سپورٹ آپ کی اچھی ڈیوٹی اور فرائض کی ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ ادائیگی ہے انہوںنے کہا کہ ایمانداری اور محنت کے جذبے سے کام کرتے ہوئے اگر آپ کو فیلڈ میں کوئی بھی مسئلہ درپیش آتا ہے تو بطور کمانڈر مجھے اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے سی ٹی او نے ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور وارڈن افسران کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ روڈ پر عوام کے لئے کھڑے ہیں عوام کو عزت دیں ہم سب نے ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنا ہے اچھی ٹیم اسی وقت بنتی ہے جب سب ذمہ داری کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ آپ سب پڑھے لکھے ہیں بہتر کام کر رہے ہیں لیکن ہم نے آگے اچھی حکمت عملی کے تحت مزید عملی کام کرنے ہیںانہوںنے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کا شہر میں داخلے کے لئے جو وقت مقرر ہے اس سے پہلے داخلہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے رات کے اوقات میں ریفلیکٹنگ جیکٹس اور راڈ کا استعمال کریں یونیفارم کا ٹرن آئوٹ اچھا رکھیں انہوںنے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنسنگ شعبے میں مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گااور میرٹ بنیاد ہو گا اس میں لاپرواہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوںنے کہا کہ روڈ یوزرز میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوںنے کہا کہ ٹریفک اقدامات کے حوالے سے میں خود شہر اور تحصیل ہائے کا جائزہ لوں گا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے کہا کہ سختی اور سزائیں دینا کوئی مشکل کام نہیں ہے میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے اچھے کام کی وجہ سے خود ثابت کریں کہ آپ سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور اچھے طریقے سے ذمہ داری ادا بھی کر رہے ہیں دربار کے آخر میں سی ٹی او محمد بن اشرف نے وارڈن افسران سے ان کے مسائل دریافت کئے اور جائز مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :