الیکشن ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی ،سردار مہتاب عباسی اور عائشہ گلا لئی سمیت 11افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے

منگل 26 جون 2018 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سمیت 11افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 53، سردارمہتاب عباسی کے این اے 53 اور عائشہ گلالئی کے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں جبکہ ایک کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ ٹریبونل جج نے 31 اپیلوں میں سے 20 پر فیصلہ جاری کر دیا ہے جبکہ ٹربیونل نے دو اپیلیں خارج کر دی ہیں۔آر او کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی موجود تھے ۔