پشاور میں ایئر بیس کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تربیتی طیارے میں آگ لگ گئی،دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ، ترجمان پاک فضائیہ

منگل 26 جون 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پشاور میں ایئر بیس کیقریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تربیتی طیارے میں آگ لگ گئی،دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ ایف ٹی 7 پی جی طیارہ لینڈنگ کے دوران پشاور ایئربس پر گر کر تباہ ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بورڈآف انکوائری تشکیل دے دی گئی۔