الیکشن کمیشن نے حکومت کو وفاقی سیکرٹریٹ ، اس کے متعلقہ محکموں اور خودمختار اداروں میں سکیل 19 تک کے معمول کے تبادلوں کی منظوری دے دی

منگل 26 جون 2018 20:40

الیکشن کمیشن نے حکومت کو وفاقی سیکرٹریٹ ، اس کے متعلقہ محکموں اور خودمختار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے حکومت کو وفاقی سیکرٹریٹ ، اس کے متعلقہ محکموں اور خودمختار اداروں میں بنیادی تنخواہ کے سکیل 19 تک کے اپنی مرضی سے معمول کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے جن کا انتخابات کیلئے تعینات افسران سے کوئی تعلق نہ ہو۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کو 20 ویں اور اس سے اوپر کے گریڈ کے افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔

دیگر کیٹیگریز جن میں ججوں، سفارتکاروں ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ، لاء آفیسرز مسلح افواج کے افسران اور سول عہدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔