محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کی ہیلتھ الائونس نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال

منگل 26 جون 2018 20:43

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) محکمہ صحت عامہ کے ملازمین نے ہیلتھ الائونس نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈی جی آفس کے باہر محکمہ صحت عامہ کے ملازمین نے احتجاجی کیمپ لگایا جس میں محکمہ کے جریدہ و غیر جریدہ ملازمین نے محکمہ مالیات کی جانب سے ہیلتھ الائونس نہ دینے پر قلم چھوڑ ہڑتال کی ۔

ہڑتالی ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ کے صرف 342ملازمین کو ہیلتھ الائونس سے محروم رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملازمی نے عدالت العالیہ سے رجوع کیا عدالت نے بھی حکم دیا لیکن محکمہ مالیات اس پر عملدرآمد نہیں کر رہا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹی فکیشن پر عملدرآمد تک احتجاجی جاری رہے گا۔ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر محمد صابر خان عباسی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ محکمہ کے چند سو ملازمین کا عرصہ سے ہیلتھ الائونس کا مسئلہ چل رہا ہے ۔

اس حوالہ سے چیف سیکرٹری کے نوٹس میں معاملہ لایا گیا ۔جنہوں نے ہیلتھ الائونس کا مسئلہ حل کرانے کیلئے سمری لی ہے ۔جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ملازمین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔ملازمین اپنی ڈیوٹی بطریق احسن سر انجام دیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :