آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی،خواجہ محمد آصف

منگل جون 20:43

آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی سیاسی جماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2013ء کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی گزشتہ 5 سالہ آئینی مدت کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اور اپنی بہتر طرز حکمرانی اور کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ترقیاتی کاموں اور اس کی بہتر اور موثر پالیسیوں کے حوالے سے مقابلہ نہیں کر سکتی جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا گیا ہے۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں ملک بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔