اخبارات کو دیئے گئے اشتہارات اور ادائیگی کی تفصیلات محکمہ اطلاعات کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں، جمیل یوسف

منگل جون 20:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات،، قانون اور ماحولیات جمیل یوسف نے منگل کو محکمہ اطلاعات میں اصلاحات کے حوالے مختلف امور اور طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے افسران کی اپنی مقررہ ذمہ داریوں کو انجام دینے کے متعلق طریقہ کار پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔ اجلاس میں نئے سیکریٹری اطلاعات قاضی شاہد پرویز، ڈائریکٹر جنرل منصور احمد شیخ کے علاوہ ہیڈ کوارٹر اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جمیل یوسف نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی تندہی اور محکمہ کی نیک نامی کیلئے استعمال کریں۔ صوبائی وزیر نے تمام شعبوں اور ڈائریکٹوریٹ کی فرداًً فرداًً کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اطلاعات نے ڈائریکٹر اشتہارات کو ہدایات دیں کہ تمام اشتہارات کی سرکولیشن کی بنیاد پر منصفانہ ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور میرٹ کو اولیت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اشتہارات کی پری کوالیفیکیشن کے مرحلہ کا ازسرنو جائزہ لے کر سفارشات ترتیب دی جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام اشتہارات کی تفصیلات اور ادائیگی محکمہ اطلاعات کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتے ہوئے شفافیت اور گڈ گورننس کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ جمیل یوسف نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات کی ویب سائٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر الیکٹرونک میڈیا کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ جائزہ رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :