عوام اب کراچی کو پیرس بنانے والوں کے جھانسے میں آنے والی نہیں ہے۔ اقبال ساند

منگل 26 جون 2018 20:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) عوام اب کراچی کو پیرس بنانے والوں کے جھانسے میں آنے والی نہیں ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر و امیدوار برائے قومی اسمبلی* 242 اقبال ساند نے اپنے انتخابی حلقہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، پی ایس 100 تاج وسان، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے جنرل سیکریٹری شعیب مرزا، مصرور راجپر، حیدر خان ودیگر بھی موجود تھے۔

اقبال ساند نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی اور عوامی فلاحی کاموں میں ہمیشہ روڑے اٹکائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب ایسا نہیں ہوگا سندھ کی عوام باشعور ہوچکی ہے اور وہ جان چکی ہے کہ صوبوں سمیت پاکستان کی ترقی صرف پیپلز پارٹی سے منسلک ہے۔