پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کی جانب سے لیاری میں یوتھ کنونشن کا انعقاد،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمپیئن منظم انداز سے کریں گے،پیپلز یوتھ

منگل 26 جون 2018 20:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) لیاری میں الیکشن کے سلسلے میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کی جانب سے گزشتہ روز یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ساؤتھ کے مختلف یونین کونسلز کے نوجوانوں سمیت صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ جاوید نایاب لغاری، جنرل سیکرٹری شعیب مرزا،روما مٹو، نادر گبول، مصرور راجپر، اقربا فاطمہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز یوتھ سندھ جاوید نایاب لغاری اور شعیب مرزا نے کہا کہ پیپلز یوتھ کے جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمپیئن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمپیئن منظم انداز سے کریں گے اس سلسلے میں ہم مدر ونگ کی مشاورت سے یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں گے جو الیکشن کے نتائج تک کام کرتی رہیں گی، وہ کمیٹیاں نوجوانوں پر مشتمل ہوں گی۔ کنونشن میں بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن کمپیئن کے کنوینر سردار نبیل گبول، ضلع صدر پیپلز پارٹی ساؤتھ خلیل ہوت اور پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری بھی موجود تھے۔