ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہر کر دیا

منگل 26 جون 2018 20:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیٹس/پورشنزسمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہر کر دیا جبکہ تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر گڈاپ ٹائون میں واقع تین مختلف پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس کی این اوسی برائے تشہیروخت کومنسوخ کرتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے گلشن اقبال ٹائون کے علاقے اسکیم 33میں پلاٹ نمبرCom.8میٹروول تھرڈپر تیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر A-1871،میٹروول ، پہلی اوردوسری منزل کے سامنے کے حصے کی تعمیرات اوراسکیم 24میںپلاٹ نمبرB-155،بلاک 2،پراندرونی دیواروں اورلازمی کھلی جگہ پرتعمیرا ت کومنہدم کردیاگیا، قبل ازیں گوالیار سی ایچ ایس اسکیم 33میںپلاٹ نمبرCM-71، سیکٹر17/A،چوتھی منزل کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر Com.48سیکٹر17/A،پر گرائونڈاورپہلی منزل کی مکمل تعمیرات ،پلاٹ نمبر Com.74،سیکٹر17/A،پرتیسری منزل اورپلاٹ نمبرCom.58اورCom.59سیکٹر17/Aپردوسری منزل کی تعمیرات سمیت گرائونڈ اورپہلی منزل کے زینے کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کیا گیا۔ انہدامی کارروائیاں علاقے ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔