عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سلمان عبداللہ مراد

منگل 26 جون 2018 20:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو اپنے دائرہ اختیار کے مطابق حل کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں جس سے رفتہ رفتہ صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسائل کے حل کے سلسلے میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلع کونسل کے اعلیٰ افسران اور اراکین کونسل بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے ایک مربوط پلان تشکیل دی رہی ہے جس کا اعلان بہت جلد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے، میں اپنی تمام ٹیم کی جانب سے آپکو یہ یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھوں گا۔