پرائییویٹ اسکولز 16 جولائی سے ہی کھولے جائیں، تعلیمی نقصان سے بچا جائے۔ انتخاب عالم سوری

منگل 26 جون 2018 20:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پرائیوٹ اسکولز 16 جولائی سے ہی کھولے جائیں، تعلیمی نقصان سے بچا جائے، جن اداروں میں الیکشن کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں صرف ان اداروں یا اسکولز میں چھٹی دی جائے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے چئیرمین انتخاب عالم سوری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے الیکشن پرامن ہونے کے امکانات قوی ہیں اور تمام سیاسی جماتیں پرامن انتخابات کی خواہاں اور متفق ہیں اس لئے حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم پرایئویٹ اسکولز کے لئے سابقہ آردڑ پر عمل کرے جس کے مطابق تمام پرایئویٹ اسکولز 16 مئی سے 16 جولائی تک بند رہیں گے، تمام پرائیوٹ اسکولز کی بھی یہ خواہش ہے کہ اسکولز 16 جولائی 2018ء سے کھل جائیں تاکہ تعلیمی منصوبہ اور سیشن وقت پر اور بہتر انداز میں مکمل کئے جا سکیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور انتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔