نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ سے این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان کی ملاقات

منگل 26 جون 2018 20:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ سے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر نے چیئرپرسن این سی ایچ ڈی کو خوش آمدید کہا اور این سی ایچ ڈی سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرپرسن این سی ایچ ڈی رزینہ عالم خان نے وفاقی وزیر کو غیر رسمی تعلیم کے شعبہ میں خواندگی اور اساتذہ کی تربیت کیلئے این سی ایچ ڈی کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کیلئے این سی ایچ ڈی کی جانب سے غیر رسمی تعلیم کیلئے بنائے گئے پہلے قومی تربیتی ادارے (این ٹی آئی) کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے تعلیم کے فروغ کیلئے این سی ایچ ڈی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ جلد این سی ایچ ڈی کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :