این اے 59: سینئرامیدوارچوہدری نثار کا مقابلہ اب بچوں سے ہوگا
نیب میں قمراسلام کی گرفتاری کے بعد 12سالہ بیٹے سالار اور بیٹی اسوہ السلام کا انتخابی مہم چلانے کا اعلان، انجینئرقمرالسلام حلقے کی مقبول سیاسی شخصیت ہیں، الیکشن 2013ء میں بطور ایم پی اے پنجاب میں لیڈحاصل کی تھی،میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ منگل 26 جون 2018 19:31
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ کل صبح 10 بجے میں راولپنڈی کچہری میں اپنے والد قمر السلام کے ٹکٹ جمع کرواؤں گا۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ سب میری طاقت بنیں اور کل پنڈی کچہری پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم الیکشن ہرحال میں جیتیں گے۔ بیٹے کے بعد اب بیٹی بھی والد کی طاقت بن گئی ہے۔ بیٹی اسوہ اسلام نے اعلان کیا کہ وہ اپنے والد کی بھرپورانتخابی مہم چلائیں گی۔ واضح رہے انجینئرقمرالسلام اپنے حلقے کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے بطور رکن پنجاب اسمبلی پنجاب بھر میں ووٹوں میں لیڈ لی تھی۔حلقے کے مقبول ترین رہنماء انجینئرقمرالسلام کونیب نے اس سے پہلے کبھی نوٹس بھیجا نہ ہی طلب کرکے شامل تفتیش کیا۔لیکن اب انہیں اچانک بلا کرگرفتار کرلیا ۔ واضح رہے نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں این اے 59سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر انجینئر قمر الاسلام راجہ کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ ان پر صاف پانی کمپنی کے سکینڈل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزام ہے نیب نے ان سے کرپشن سکینڈل میں پوچھ گچھ کرے گی۔ انجینئر قمر الاسلام مسلم لیگ (ن) کے سابق دور میں بھی ایم پی اے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم افضل کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ واضع رہے کہ قمر الاسلام اور وسیم اجمل نے مہنگے داموں فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری دی ،قمر الاسلام صاف پانی کمپنی میں پروکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ تھے، ذرائع کے مطابق قمرالاسلام صاف پانی کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز میں شامل تھے ، ذرائع کے مطابق قمرالاسلام پر کرپشن کے کافی الزامات تھے اور گذشتہ دور حکومت میں چوہدری نثار علی خان نے ان کو بطور ایم پی اے فنڈز کے اجراء کی بھی مخالفت کی تھی۔ قمرالاسلام کے خلاف کیس میں پہلے سے بھی انکوائری چل رہی تھی۔ دوسری جانب نیب نے کہا ہے کہ ملزم انجینئر قمر اسلام راجہ پر 84واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طورپر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔ تاہم نیب نے قمر اسلام راجہ کوعدالت میں پیش کیا عدالت نے 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.