صادق آباد میںمسلم لیگ ن کے چیئرمین یونین کونسل چاچڑاںسردار اعجازاحمد خان عباسی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

منگل 26 جون 2018 20:46

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے چیئرمین یونین کونسل چاچڑاںصادق آباد سردار اعجازاحمد خان عباسی نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ‘ گزشتہ روز قصر غازی بھونگ رئیس نبیل احمد کی رہائش گاہ پرسردار اعجاز خان عباسی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 180مخدوم مرتضیٰ محمود‘ امیدوار حلقہ پی پی 265رئیس نبیل احمداورامیدوار حلقہ پی پی 266ممتاز علی خان چانگ سے ملاقات کی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مخدوم مرتضیٰ محمود‘ رئیس نبیل احمد‘ممتاز علی خان چانگ نے کہاکہ سردار اعجاز خان عباسی اور انکی برادری نے جس محبت کا اظہار کیا ہے انشاء الله ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے یونین کونسل چاچڑاں کے تمام مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی انھوںنے عباسی برادری بالخصوص چیئرمین یوسی چاچڑاں اعجاز احمد عباسی کا بھرپور حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔