صاف پانی میں کرپشن کیس کے بعد کراچی کو پانی کی سپلائی کے وعدے زیب نہیں دیتے،میاں کامران سیف

شہباز شریف جھوٹے وعدے کرکے کراچی کی عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے کراچی جاکرکالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوںنے پنجاب کی پگ پر داغ لگادیا ، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور

منگل 26 جون 2018 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میںصاف پانی کے منصوبوں میں کرپشن کے ہوشربا انکشافات اور قومی دولت لوٹ مار کرنے کے بعد کراچی میں پانی کی سپلائی کے وعدے شہباز شریف کو زیب نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف جھوٹے وعدے کرکے کراچی کی عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے وہ نیب میں اپنے خلاف کیس میں پیش ہونے کی بجائے کراچی جاکر تقریریں کرکے عوام کو بے وقوف بنا کر ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں عوام جاننا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی پانچ سال حکومت رہنے کے باوجود کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے مثبت اقدامات کیوں نہیں کیے گئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ کراچی جا کر کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرکے ن لیگ کے سربراہ نے پنجاب کی پگ کو داغ لگایا ہے سالہا سال سے کالا باغ کے حق میں بولنے والے شہباز شریف اقتدار کی خاطر کراچی جاکر سندھیوں کی زبان میں کالا باغ ڈیم کی مخالف کررہے ہیں حالانکہ کالا باغ ڈیم ہی ملک کو توانائی بحران سے نجات دلا کرسسی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہے ۔